5 اشعار

جو نگاہ ناز کا بسمل نہیں

Jo nigah-e-naz ka bismil nahin

جو نگاہ ناز کا بسمل نہیںدل نہیں وہ دل نہیں وہ دل نہیں

بوتلیں خالی گئیں زیر عباآج مے خانے میں مے فاضل نہیں

میری دشواری ہے دشواری مریمیری مشکل آپ کی مشکل نہیں

کہہ رہی ہے ہر ادا قاتل تمہیںتم کہے جاؤ کہ ہم قاتل نہیں

بہکی بہکی ہے مبارکؔ بات باتخیر تو ہے کیوں ٹھکانے دل نہیں

— مبارک عظیم آبادی