5 اشعار

ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا

Zikr har subh-o-shaam hai tera

ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا

«ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا» ناجی شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

ذکر ہر صبح و شام ہے تیراورد عاشق کوں نام ہے تیرا

مت کر آزاد دام زلف سیں دلبال باندھا غلام ہے تیرا

لشکر غم نے دل سیں کوچ کیاجب سے اس میں مقام ہے تیرا

جام مے کا پلانا ہے بے رنگشوق جن کوں مدام ہے تیرا

آج ناجیؔ سے رم نہ کر اے شوخدیکھ مدت سیں رام ہے تیرا

— ناجی شاکر