7 اشعار

لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکا

Lab-e-shireen hai misri, Yusuf-e-saani hai ye laṛka

لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکا

«لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکا» ناجی شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکانہ چھوڑے گا میرا دل چاہ کنعانی ہے یہ لڑکا

لیا بوسہ کسی نے اور گریباں گیر ہے میراڈوبایا چاہتا ہے سب کو طوفانی ہے یہ لڑکا

سر اوپر لال چیرا اور دہن جوں غنچۂ رنگیںبہار مدعا لعل بدخشانی ہے یہ لڑکا

قیامت ہے جھمک بازو کے تعویذ طلائی کیحصار حسن کوں قائم کیا بانی ہے یہ لڑکا

ہوئے روپوش اس کا حسن دیکھ انجم کے جوں خوباںچمکتا ہے برنگ مہر نورانی ہے یہ لڑکا

قیامت قامت اس کا جن نے دیکھا سو ہوا بسملمگر سر تا قدم تیغ سلیمانی ہے یہ لڑکا

میں اپنا جان و دل قرباں کروں اوس پر سیتی ناجیؔجسے دیکھیں سیں ہوئے عید رمضانی ہے یہ لڑکا

— ناجی شاکر