6 اشعار

مہ رخاں کی جو مہربانی ہے

Mah-rukhaan ki jo meherbani hai

مہ رخاں کی جو مہربانی ہے

«مہ رخاں کی جو مہربانی ہے» ناجی شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

مہ رخاں کی جو مہربانی ہےیہ مدد مجھ پہ آسمانی ہے

رشک سیں اس کے صاف چہرہ کےچشم پر آئنہ کی پانی ہے

دام میں بو الہوس کے آیا نئیںکیوں کہ یہ باز آشیانی ہے

چرب ہے شمع پر جمال اس کاشمع کی روشنی زبانی ہے

اس کے رخسار دیکھ جیتا ہوںعارضی میری زندگانی ہے

صرف صورت کا بند نئیں ناجیؔعاشق صاحب معانی ہے

— ناجی شاکر