نظم 6 اشعار

ایک ضبط شدہ پوسٹر

Ek Zabt Shuda Poster

خواب ہماری گلیوں کے گندے پانی پرمچھر مار دوائیں ہیں

باورچی خانوں میںآٹے گھی اور تیل کے خالی ڈبے

آنے والی نسلوں کی آنکھیں ہیںبھوک ہمارے آنگن کی رقاصہ ہے

پیاس ہمارا تاریخی ورثہ ہےتحریریں پڑھنے والو!

لفظ نصابوں کے قیدی ہیںتعبیریں ڈھونڈنے والو!

ہم سب ان دیکھے خوابوں کے قیدی ہیں!!

— نصیر احمد ناصر