5 اشعار

ہمرہی کی بات مت کر امتحاں ہو جائے گا

Hamrahi ki baat mat kar imtehaan ho jayega

ہمرہی کی بات مت کر امتحاں ہو جائے گا

«ہمرہی کی بات مت کر امتحاں ہو جائے گا» نصیر ترابی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

ہمرہی کی بات مت کر امتحاں ہو جائے گاہم سبک ہو جائیں گے تجھ کو گراں ہو جائے گا

جب بہار آ کر گزر جائے گی اے سرو بہارایک رنگ اپنا بھی پیوند خزاں ہو جائے گا

ساعت ترک تعلق بھی قریب آ ہی گئیکیا یہ اپنا سب تعلق رائیگاں ہو جائے گا

یہ ہوا سارے چراغوں کو اڑا لے جائے گیرات ڈھلنے تک یہاں سب کچھ دھواں ہو جائے گا

شاخ دل پھر سے ہری ہونے لگی دیکھو نصیرؔایسا لگتا ہے کسی کا آشیاں ہو جائے گا

— نصیر ترابی