6 اشعار

انجیل رفتگاں کی حدیثوں کے ساتھ ہوں

Injeel-e-raftagaan ki hadeeson ke saath hoon

انجیل رفتگاں کی حدیثوں کے ساتھ ہوں

«انجیل رفتگاں کی حدیثوں کے ساتھ ہوں» نصیر ترابی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

انجیل رفتگاں کی حدیثوں کے ساتھ ہوںعیسیٰ نفس ہوں اور صلیبوں کے ساتھ ہوں

پابند رنگ و نقش ہوں تصویر کی طرحمیں بے حجاب اپنے حجابوں کے ساتھ ہوں

اوراق آرزو پہ بہ عنوان جاں کنیمیں بے نشاں سی چند لکیروں کے ساتھ ہوں

شاید یہ انتظار کی لو فیصلہ کرےمیں اپنے ساتھ ہوں کہ دریچوں کے ساتھ ہوں

تو فتح مند میرا تراشا ہوا صنممیں بت تراش اپنی شکستوں کے ساتھ ہوں

موج صبا کی زد پہ سر‌ رہ گزار شوقمیں بھی نصیرؔ گھر کے چراغوں کے ساتھ ہوں

— نصیر ترابی