7 اشعار

اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کے

Is kaṛi dhoop mein saaya kar kar ke

اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کے

«اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کے» نصیر ترابی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کےتو کہاں ہے مجھے تنہا کر کے

میں تو ارزاں تھا خدا کی مانندکون گزرا مرا سودا کر کے

تیرگی ٹوٹ پڑی ہے مجھ پرمیں پشیماں ہوں اجالا کر کے

لے گیا چھین کے آنکھیں میریمجھ سے کیوں وعدۂ فردا کر کے

لو ارادوں کی بڑھا دی شب نےدن گیا جب مجھے پسپا کر کے

کاش یہ آئینۂ ہجر و وصالٹوٹ جائے مجھے اندھا کر کے

ہر طرف سچ کی دہائی ہے نصیرؔشعر لکھتے رہو سچا کر کے

— نصیر ترابی