6 اشعار

کوئی آواز نہ آہٹ نہ خیال ایسے میں

Koi aawaaz na aahaṭ na khayaal aise mein

کوئی آواز نہ آہٹ نہ خیال ایسے میں

«کوئی آواز نہ آہٹ نہ خیال ایسے میں» نصیر ترابی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

کوئی آواز نہ آہٹ نہ خیال ایسے میںرات مہکی ہے مگر جی ہے نڈھال ایسے میں

میرے اطراف تو گرتی ہوئی دیواریں ہیںسایۂ عمر رواں مجھ کو سنبھال ایسے میں

جب بھی چڑھتے ہوئے دریا میں سفینہ اترایاد آیا ترے لہجے کا کمال ایسے میں

آنکھ کھلتی ہے تو سب خواب بکھر جاتے ہیںسوچتا ہوں کہ بچھا دوں کوئی جال ایسے میں

مدتوں بعد اگر سامنے آئے ہم تمدھندلے دھندلے سے ملیں گے خد و خال ایسے میں

ہجر کے پھول میں ہے درد کی باسی خوشبوموسم وصل کوئی تازہ ملال ایسے میں

— نصیر ترابی