10 اشعار

تنہا نہیں ہوں گر دل دیوانہ ساتھ ہے

Tanha nahin hoon gar dil-e-dewana saath hai

تنہا نہیں ہوں گر دل دیوانہ ساتھ ہے

«تنہا نہیں ہوں گر دل دیوانہ ساتھ ہے» نظم طباطبائی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

تنہا نہیں ہوں گر دل دیوانہ ساتھ ہےوہ ہرزہ گرد ہوں کہ پری خانہ ساتھ ہے

ہنگامہ اک پری کی سواری کا دیکھناکیا دھوم ہے کہ سیکڑوں دیوانہ ساتھ ہے

دل میں ہیں لاکھ طرح کے حیلے بھرے ہوئےپھر مشورہ کو آئینہ و شانہ ساتھ ہے

روز سیہ میں ساتھ کوئی دے تو جانیےجب تک فروغ شمع ہے پروانہ ساتھ ہے

دیتا نہیں ہے ساتھ تہی دست کا کوئیجب تک کہ مے ہے شیشہ میں پیمانہ ساتھ ہے

سیکھا ہوں میکدہ میں طریق فروتنیجب تک کہ سر ہے سجدۂ شکرانہ ساتھ ہے

جو بے بصر ہیں ڈھونڈتے پھرتے ہیں دور دوراور ہر قدم پہ جلوۂ جانانہ ساتھ ہے

کیا خوف ہو ہمیں زن دنیا کے مکر کااپنی مدد کو ہمت مردانہ ساتھ ہے

غم کی کتاب سے دل صد پارہ کم نہیںجس بزم میں گئے یہی افسانہ ساتھ ہے

مانند گرد باد ہوں خانہ بدوش میںصحرا میں ہوں مگر مرا کاشانہ ساتھ ہے

— نظم طباطبائی