8 اشعار

یوں میں سیدھا گیا وحشت میں بیاباں کی طرف

Yun main seedha gaya wahshat mein bayaban ki taraf

یوں میں سیدھا گیا وحشت میں بیاباں کی طرف

«یوں میں سیدھا گیا وحشت میں بیاباں کی طرف» نظم طباطبائی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

یوں میں سیدھا گیا وحشت میں بیاباں کی طرفہاتھ جس طرح سے آتا ہے گریباں کی طرف

بیٹھے بیٹھے دل غمگیں کو یہ کیا لہر آئیاٹھ کے طوفان چلا دیدۂ گریاں کی طرف

دیکھنا لالۂ خود رو کا لہکنا ساقیکوہ سے دوڑ گئی آگ بیاباں کی طرف

رو دیا دیکھ کے اکثر میں بہار شبنمہنس دیا دیکھ کے اکثر گل خنداں کی طرف

بات چھپتی نہیں پڑتی ہیں نگاہیں سب کیاس کے دامن کی طرف میرے گریباں کی طرف

سیکڑوں داغ گنہ دھو گئے رحمت سے تریکیا گھٹا جھوم کے آئی تھی گلستاں کی طرف

چشم آئینہ پریشاں نظری سیکھ گئیدیکھتا تھا یہ بہت زلف پریشاں کی طرف

سر جھکائے ہوئے ہے نظمؔ بسان خامہسمت سجدے کی ہے تیری خط فرماں کی طرف

— نظم طباطبائی