5 اشعار

اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والا

Ab khushi hai na koi dard rulane wala

اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والا

«اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والاہم نے اپنا لیا ہر رنگ زمانے والا

ایک بے چہرہ سی امید ہے چہرہ چہرہجس طرف دیکھیے آنے کو ہے آنے والا

اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھاسارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا

دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میںیہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا

اک مسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دنیاکوئی جلدی میں کوئی دیر سے جانے والا

— ندا فاضلی