5 اشعار

اچھی نہیں یہ خامشی شکوہ کرو گلہ کرو

Achhi nahin ye khamoshi shikwa karo gila karo

اچھی نہیں یہ خامشی شکوہ کرو گلہ کرو

«اچھی نہیں یہ خامشی شکوہ کرو گلہ کرو» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

اچھی نہیں یہ خامشی شکوہ کرو گلہ کرویوں بھی نہ کر سکو تو پھر گھر میں خدا خدا کرو

شہرت بھی اس کے ساتھ ہے دولت بھی اس کے ہاتھ ہےخود سے بھی وہ ملے کبھی اس کے لیے دعا کرو

دیکھو یہ شہر ہے عجب دل بھی نہیں ہے کم غضبشام کو گھر جو آؤں میں تھوڑا سا سج لیا کرو

دل میں جسے بساؤ تم چاند اسے بناؤ تموہ جو کہے پڑھا کرو جو نہ کہے سنا کرو

میری نشست پہ بھی کل آئے گا کوئی دوسراتم بھی بنا کے راستہ میرے لیے جگہ کرو

— ندا فاضلی