5 اشعار

بندرابن کے کرشن‌ کنھیا اللہ ہو

Brindavan ke Krishan Kanhiya Allah ho

بندرابن کے کرشن‌ کنھیا اللہ ہو

«بندرابن کے کرشن‌ کنھیا اللہ ہو» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

بندرابن کے کرشن‌ کنھیا اللہ ہوبنسی رادھا گیتا گیا اللہ ہو

تھوڑے تنکے تھوڑے دانے تھوڑا جلایک ہی جیسی ہر گوریا اللہ ہو

جیسا جس کا برتن ویسا اس کا تنگھٹتی بڑھتی گنگا میا اللہ ہو

ایک ہی دریا نیلا پیلا لال ہرااپنی اپنی سب کی نیا اللہ ہو

مولویوں کا سجدہ پنڈت کی پوجامزدوروں کی ہیا ہیا اللہ ہو

— ندا فاضلی