4 اشعار

کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیا

Kuchh dinon to shahr sara ajnabi sa ho gaya

کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیا

«کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیاپھر ہوا یوں وہ کسی کی میں کسی کا ہو گیا

عشق کر کے دیکھیے اپنا تو یہ ہے تجربہگھر محلہ شہر سب پہلے سے اچھا ہو گیا

قبر میں حق گوئی باہر منقبت قوالیاںآدمی کا آدمی ہونا تماشہ ہو گیا

وہ ہی مورت وہ ہی صورت وہ ہی قدرت کی طرحاس کو جس نے جیسا سوچا وہ بھی ویسا ہو گیا

— ندا فاضلی