5 اشعار

چاند سے پھول سے یا میری زباں سے سنئے

Chand se phool se ya meri zaban se suniye

چاند سے پھول سے یا میری زباں سے سنئے

«چاند سے پھول سے یا میری زباں سے سنئے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

چاند سے پھول سے یا میری زباں سے سنئےہر جگہ آپ کا قصہ ہے جہاں سے سنئے

کیا ضروری ہے کہ ہر پردہ اٹھایا جائےمیرے حالات بھی اپنے ہی مکاں سے سنئے

سب کو آتا نہیں دنیا کو سجا کر جینازندگی کیا ہے محبت کی زباں سے سنئے

کون پڑھ سکتا ہے پانی پہ لکھی تحریریںکس نے کیا لکھا ہے یہ آب رواں سے سنئے

چاند میں کیسے ہوئی قید کسی گھر کی خوشییہ کہانی کسی مسجد کی اذاں سے سنئے

— ندا فاضلی