6 اشعار

آنی جانی ہر محبت ہے چلو یوں ہی سہی

Aani jaani har mohabbat hai chalo yoon hi sahi

آنی جانی ہر محبت ہے چلو یوں ہی سہی

«آنی جانی ہر محبت ہے چلو یوں ہی سہی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

آنی جانی ہر محبت ہے چلو یوں ہی سہیجب تلک ہے خوبصورت ہے چلو یوں ہی سہی

ہم کہاں کے دیوتا ہیں بے وفا وہ ہیں تو کیاگھر میں کوئی گھر کی زینت ہے چلو یوں ہی سہی

وہ نہیں تو کوئی تو ہوگا کہیں اس کی طرحجسم میں جب تک حرارت ہے چلو یوں ہی سہی

میلے ہو جاتے ہیں رشتے بھی لباسوں کی طرحدوستی ہر دن کی محنت ہے چلو یوں ہی سہی

بھول تھی اپنی فرشتہ آدمی میں ڈھونڈناآدمی میں آدمیت ہے چلو یوں ہی سہی

جیسی ہونی چاہئے تھی ویسی تو دنیا نہیںدنیا داری بھی ضرورت ہے چلو یوں ہی سہی

— ندا فاضلی