5 اشعار

ایک ہی دھرتی ہم سب کا گھر جتنا تیرا اتنا میرا

Ek hi dharti hum sab ka ghar jitna tera utna mera

ایک ہی دھرتی ہم سب کا گھر جتنا تیرا اتنا میرا

«ایک ہی دھرتی ہم سب کا گھر جتنا تیرا اتنا میرا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

ایک ہی دھرتی ہم سب کا گھر جتنا تیرا اتنا میرادکھ سکھ کا یہ جنتر منتر جتنا تیرا اتنا میرا

گیہوں چاول بانٹنے والے جھوٹا تولیں تو کیا بولیںیوں تو سب کچھ اندر باہر جتنا تیرا اتنا میرا

ہر جیون کی وہی وراثت آنسو سپنا چاہت محنتسانسوں کا ہر بوجھ برابر جتنا تیرا اتنا میرا

سانسیں جتنی موجیں اتنی سب کی اپنی اپنی گنتیصدیوں کا اتہاس سمندر جتنا تیرا اتنا میرا

خوشیوں کے بٹوارے تک ہی اونچے نیچے آگے پیچھےدنیا کے مٹ جانے کا ڈر جتنا تیرا اتنا میرا

— ندا فاضلی