6 اشعار

گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیا

Girja mein mandiron mein azanon mein bat gaya

گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیا

«گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیاہوتے ہی صبح آدمی خانوں میں بٹ گیا

اک عشق نام کا جو پرندہ خلا میں تھااترا جو شہر میں تو دکانوں میں بٹ گیا

پہلے تلاشا کھیت پھر دریا کی کھوج کیباقی کا وقت گیہوں کے دانوں میں بٹ گیا

جب تک تھا آسمان میں سورج سبھی کا تھاپھر یوں ہوا وہ چند مکانوں میں بٹ گیا

ہیں تاک میں شکاری نشانہ ہیں بستیاںعالم تمام چند مچانوں میں بٹ گیا

خبروں نے کی مصوری خبریں غزل بنیںزندہ لہو تو تیر کمانوں میں بٹ گیا

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں