4 اشعار

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے

Hosh waalon ko khabar kya be-khudi kya cheez hai

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے

«ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے

ان سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیںآج جانا پیار کی جادوگری کیا چیز ہے

بکھری زلفوں نے سکھائی موسموں کو شاعریجھکتی آنکھوں نے بتایا مے کشی کیا چیز ہے

ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دل کبھیاور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے

— ندا فاضلی