5 اشعار

انسان میں حیوان یہاں بھی ہے وہاں بھی

Insan mein haivan yahan bhi hai wahan bhi

انسان میں حیوان یہاں بھی ہے وہاں بھی

«انسان میں حیوان یہاں بھی ہے وہاں بھی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

انسان میں حیوان یہاں بھی ہے وہاں بھیاللہ نگہبان یہاں بھی ہے وہاں بھی

خوں خوار درندوں کے فقط نام الگ ہیںہر شہر بیابان یہاں بھی ہے وہاں بھی

ہندو بھی سکوں سے ہے مسلماں بھی سکوں سےانسان پریشان یہاں بھی ہے وہاں بھی

رحمان کی رحمت ہو کہ بھگوان کی مورتہر کھیل کا میدان یہاں بھی ہے وہاں بھی

اٹھتا ہے دل و جاں سے دھواں دونوں طرف ہییہ میرؔ کا دیوان یہاں بھی ہے وہاں بھی

— ندا فاضلی