6 اشعار

جب سے قریب ہو کے چلے زندگی سے ہم

Jab se qareeb ho ke chale zindagi se hum

جب سے قریب ہو کے چلے زندگی سے ہم

«جب سے قریب ہو کے چلے زندگی سے ہم» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

جب سے قریب ہو کے چلے زندگی سے ہمخود اپنے آئنے کو لگے اجنبی سے ہم

کچھ دور چل کے راستے سب ایک سے لگےملنے گئے کسی سے مل آئے کسی سے ہم

اچھے برے کے فرق نے بستی اجاڑ دیمجبور ہو کے ملنے لگے ہر کسی سے ہم

شائستہ محفلوں کی فضاؤں میں زہر تھازندہ بچے ہیں ذہن کی آوارگی سے ہم

اچھی بھلی تھی دنیا گزارے کے واسطےالجھے ہوئے ہیں اپنی ہی خود آگہی سے ہم

جنگل میں دور تک کوئی دشمن نہ کوئی دوستمانوس ہو چلے ہیں مگر بمبئی سے ہم

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں