9 اشعار

خدا خاموش ہے

Khuda Khamosh Hai

خدا خاموش ہے

«خدا خاموش ہے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

بہت سے کام ہیںلپٹی ہوئی دھرتی کو پھیلا دیں

درختوں کو اگائیںڈالیوں پہ پھول مہکا دیں

پہاڑوں کو قرینے سے لگائیںچاند لٹکائیں

خلاؤں کے سروں پہ نیلگوں آکاشپھیلائیں

ستاروں کو کریں روشنہواؤں کو گتی دے دیں

پھدکتے پتھروں کو پنکھ دے کر نغمگی دے دیںلبوں کو مسکراہٹ

انکھڑیوں کو روشنی دے دیںسڑک پر ڈولتی پرچھائیوں کو

زندگی دے دیںخدا خاموش ہے!

تم آؤ تو تخلیق ہو دنیامیں اتنے سارے کاموں کو اکیلا کر نہیں سکتا

— ندا فاضلی