8 اشعار

ایک کہانی

Ek Kahani

ایک کہانی

«ایک کہانی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

تم نےشاید کسی رسالے میں

کوئی افسانہ پڑھ لیا ہوگاکھو گئی ہوگی روپ کی رانی

عشق نے زہر کھا لیا ہوگاتم اکیلی کھڑی ہوئی ہوگی

سر سے آنچل ڈھلک رہا ہوگایا پڑوسن کے پھول سے رخ پر

کوئی دھبا چمک رہا ہوگاکام میں ہوں گے سارے گھر والے

ریڈیو گنگنا رہا ہوگاتم پہ نشہ سا چھا گیا ہوگا

مجھ کو وشواش ہے کہ اب تم بھیشام کو کھڑکی کھول دینے پر

اپنی لڑکی کو ٹوکتی ہوگیگیت گانے سے روکتی ہوگی

— ندا فاضلی