5 اشعار

منہ کی بات سنے ہر کوئی دل کے درد کو جانے کون

Munh ki baat sune har koi dil ke dard ko jaane kaun

منہ کی بات سنے ہر کوئی دل کے درد کو جانے کون

«منہ کی بات سنے ہر کوئی دل کے درد کو جانے کون» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

منہ کی بات سنے ہر کوئی دل کے درد کو جانے کونآوازوں کے بازاروں میں خاموشی پہچانے کون

صدیوں صدیوں وہی تماشہ رستہ رستہ لمبی کھوجلیکن جب ہم مل جاتے ہیں کھو جاتا ہے جانے کون

وہ میری پرچھائیں ہے یا میں اس کا آئینہ ہوںمیرے ہی گھر میں رہتا ہے مجھ جیسا ہی جانے کون

جانے کیا کیا بول رہا تھا سرحد پیار کتابیں خونکل میری نیندوں میں چھپ کر جاگ رہا تھا جانے کون

کرن کرن الساتا سورج پلک پلک کھلتی نیندیںدھیمے دھیمے بکھر رہا ہے ذرہ ذرہ جانے کون

— ندا فاضلی