غزل 12 اشعار

محفل میں آتے جاتے ہیں انساں نئے نئے

Mehfil mein aate jaate hain insaan naye naye

محفل میں آتے جاتے ہیں انساں نئے نئےاب تو چلن لیے ہیں مری جاں نئے نئے

اس زلف و رخ کے عشق کا چرچا ہوا یہ کچھحیراں نئے نئے ہیں پریشاں نئے نئے

آ آ کے اپنی اپنی سناتا ہے ہر کوئیزخم جگر پہ ہیں نمک افشاں نئے نئے

مجھ کو سنا کے کہتے ہیں لوگوں کو اس سے کیاانداز ہم نے سیکھے ہیں ہاں ہاں نئے نئے

آ جائیں ہم بھی یاد کسی بات پر کبھیعاشق ہوئے ہیں اب تو مری جاں نئے نئے

ہر دم نئی نئی ہے خلش میری جان کولاتی ہے رنج و غم شب ہجراں نئے نئے

باتوں پر ان کی کیوں نہ یقین آئے پھر مجھےقسمیں نئی نئی ہیں تو پیماں نئے نئے

گر اب کے وصل ہو تو نہ مانوں میں ایک بھیدل کے نکالوں حسرت و ارماں نئے نئے

سو سو طرح ستاتی ہے اک اک کی یاد ابشب آپ نے کیے تھے جو احساں نئے نئے

کس کس کی روز روز خوشامد کیا کریںہوتے ہیں ان کے در پہ تو درباں نئے نئے

امید بھی کبھی کبھی نومیدی ہے مجھےدکھلاتی رنگ ہے شب ہجراں نئے نئے

کوئی تو آج آئے گا پھر کس لیے نظامؔتجویزیں ہیں نئی نئی ساماں نئے نئے

— نظام رامپوری

فرہنگ

زخمِ جگر — جگر کا زخم، دل کا گہرا دکھ
شبِ ہجراں — جدائی کی رات
درباں — دربان، دروازے پر پہرہ دینے والا

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کے عشق، اس کی بے رخی اور ہجر کی کیفیات کو نئے نئے انداز میں بیان کرتا ہے۔ محفل میں آنے جانے والے نئے لوگوں اور ان کے نئے چلن کا ذکر کرتے ہوئے شاعر خود اپنی محبت کی کیفیت کو بیان کرتا ہے۔

شاعر کا لہجہ شکایت اور حسرت آمیز ہے۔ وہ کہتا ہے کہ لوگ اپنی اپنی داستان سناتے ہیں مگر اس کے زخمِ جگر پر نمک چھڑکا جاتا ہے، اور ہجر کی رات ہر بار نئے رنج و غم لاتی ہے۔ آخری شعر میں امید اور نومیدی کی کشمکش نمایاں ہے، جہاں شاعر کو کسی کی آمد کا انتظار تو ہے مگر دل میں یقین کم ہے۔