غزل 14 اشعار

فکر یہی ہے ہر گھڑی غم یہی صبح و شام ہے

Fikr yahi hai har ghari gham yahi subh-o-sham hai

فکر یہی ہے ہر گھڑی غم یہی صبح و شام ہےگر نہ ملا وہ کچھ دنوں کام یہاں تمام ہے

اب ہیں ہمارے نام پر سیکڑوں گالیاں یہ لطفکہتے تھے تم میاں میاں وہ ہی تو یہ غلام ہے

خیر نہ ملیے روز روز یوں ہی سہی کبھی کبھیاس سے بھی انحراف ہے اس میں بھی کچھ کلام ہے

اے دل بے قرار کچھ کر وہ رکے تو رکنے دےفائدہ اضطراب سے صبر کا یہ مقام ہے

کوئی کہے برا بھلا کوئی عدو ہو یا ہو دوستاور کسی سے کام کیا آپ سے مجھ کو کام ہے

ہائے ہر اک کی وہ سنے کچھ میں کہوں تو یہ کہےآپ نہ مجھ سے کچھ کہیں آپ سے کب کلام ہے

آج ہیں ہم تو جاں بہ لب کل کو گر آئے بھی حصولتم کو کسی سے کیا غرض اپنی خوشی سے کام ہے

یہ بھی غضب کا رشک ہے خط تو ہے نام غیر پراور لفافے پر لکھا سہو سے میرا نام ہے

کس کو کیا شہید ناز کس کی ہوئی وفا پسندکہتے ہیں ان کے در پر آج خلق کا ازدحام ہے

اب ہیں فریب کس لیے ہوگا یقیں کسی کو ابتم سے وفا کی آرزو یہ بھی خیال خام ہے

توبہ کا یاں کسے خیال مے کو سمجھتے ہیں حلالجس کے لیے حرام ہے اس کے لیے حرام ہے

دن ہو تو آفتیں یہ کچھ رات ہو تو یہ کچھ ستمکیسی ہماری صبح ہے کیسی ہماری شام ہے

ہجر کے وہ ستم سہے اب نہ رہی ہوائے وصلحال یہی ہے نامہ بر یہ ہی مرا پیام ہے

سن کے مری فغاں کا شور پوچھا کسی نے کون ہےبولے سنا نہ ہوگا کیا، یہ تو وہی نظامؔ ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

جاں بہ لب — موت کے قریب، آخری سانسیں لیتا ہوا
اضطراب — بے چینی، بے قراری
ازدحام — ہجوم، بھیڑ

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے ہجر، بے قراری اور محبوب کی بے اعتنائی کا بیان کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز اور طنزیہ ہے، اور وہ اپنی بے بسی کو خوش اسلوبی سے بیان کرتا ہے۔ مثلاً "ہائے ہر اک کی وہ سنے کچھ میں کہوں تو یہ کہے" والے شعر میں محبوب کی بے نیازی اور عاشق کی بے بسی نمایاں ہے۔ آخری شعر میں مقطع کے ذریعے شاعر اپنا تخلص لاتا ہے اور اپنی شہرت کا اشارہ دیتا ہے۔