غزل 5 اشعار

نہیں سوجھتا کوئی چارا مجھے

Nahin sujhta koi chara mujhe

نہیں سوجھتا کوئی چارا مجھےتمہاری جدائی نے مارا مجھے

ادھر آنکھ لڑتی ہے اغیار سےادھر کرتے جانا اشارا مجھے

تو اک بار سن لے مرا حال کچھنہ کچھ کہنے دینا دوبارا مجھے

یوں ہی روز آنے کو کہتے ہو تمنہیں اعتبار اب تمہارا مجھے

کسی سے مجھے کچھ شکایت نہیںنظامؔ اپنے ہی دل نے مارا مجھے

— نظام رامپوری

فرہنگ

اغیار — غیر لوگ، اجنبی یا رقیب
دوبارا — دوبارہ، پھر سے

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنی بے بسی اور محبوب کی جدائی کے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ کوئی تدبیر نہیں سوجھتی اور محبوب کی جدائی نے اسے مار ڈالا ہے۔ محبوب کے بار بار آنے کے وعدوں پر اب اس کا اعتبار نہیں رہا، اور لہجہ شکوہ و حسرت سے بھرا ہوا ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ کسی سے شکایت نہیں، بلکہ اس کے اپنے ہی دل نے اسے مار ڈالا، جو اس کی گہری دل شکستگی کو نمایاں کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں