غزل 9 اشعار

صدمے یوں غیر پر نہیں آتے

Sadme yoon ghair par nahin aate

صدمے یوں غیر پر نہیں آتےتمہیں جور اس قدر نہیں آتے

پھر تسلی کی کون سی صورتخواب میں بھی نظر نہیں آتے

آتے ہیں جب کہ ناامید ہوں ہمکبھی وہ وعدے پر نہیں آتے

روز کے انتظار نے ماراصاف کہہ دو اگر نہیں آتے

نہیں معلوم اس کا کیا باعثروز کہتے ہیں پر نہیں آتے

اور تم کس کے گھر نہیں جاتےایک میرے ہی گھر نہیں آتے

اب تو ہے قہر آپ کا جانانہیں آتے اگر نہیں آتے

سچ ہے حیلے مجھی کو آتے ہیںاور تمہیں کس قدر نہیں آتے

ان کو میں اس طرح بھلاؤں نظامؔیاد کس بات پر نہیں آتے

— نظام رامپوری

فرہنگ

جور — ظلم، ستم
باعث — سبب، وجہ
قہر — غضب، عتاب

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنے محبوب کی بے وفائی اور وعدہ خلافی کا شکوہ کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ محبوب کے نہ آنے سے اس کا انتظار اسے تھکا چکا ہے، اور وہ صاف کہہ دینے کی درخواست کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایتی اور طنزیہ ہے، جس میں دکھ کے ساتھ گلہ بھی شامل ہے۔ مقطع میں وہ یہ کہہ کر بات ختم کرتا ہے کہ وہ محبوب کو بھولنا چاہتا ہے مگر وہ کسی نہ کسی بات پر یاد آ ہی جاتا ہے۔