غزل 7 اشعار

حال دل تم سے مری جاں نہ کہا کون سے دن

Haal-e-dil tum se meri jaan na kaha kaun se din

حال دل تم سے مری جاں نہ کہا کون سے دنمیرے کہنے کو بھلا تم نے سنا کون سے دن

لذتیں وصل کی کچھ میں نے بیاں کیں تو کہاآپ کے واسطے دن ایسا ہوا کون سے دن

جب کہا میں نے وہ کیا دن تھے جو ملتے تھے تمہو کے انجان عجب ڈھب سے کہا کون سے دن

وصل کی شب ہے ملو آج تو دل کھول کے خوباے مری جان یہ جائے گی حیا کون سے دن

رشک آمیز جو کچھ میں نے کہا تو بولےغیر کے ساتھ مجھے دیکھ لیا کون سے دن

ہر گھڑی دل میں رہا خوف بگڑ جانے کاتیرے ملنے میں مزا ہم کو ملا کون سے دن

کون سا دن ہے جو بے چین نہیں ہو کے نظامؔبے قراری سے نہ اس در پہ گیا کون سے دن

— نظام رامپوری

فرہنگ

وصل کی شب — محبوب سے ملاقات کی رات
رشک آمیز — رشک سے بھرا ہوا، حسد کے انداز میں
بے قراری — بے چینی اور اضطراب

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب سے شکوہ کرتا ہے کہ اس نے کبھی اس کا حال دل سننے کی زحمت نہیں کی۔ شاعر کا لہجہ شکایتی اور حسرت بھرا ہے، جس میں محبوب کی بے اعتنائی اور وصل کے لمحات کی کمی کا دکھ جھلکتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں عاشق کہتا ہے کہ اس کے رشک آمیز الفاظ پر محبوب نے الٹا سوال کیا کہ اسے کب غیر کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے محبوب کی بے رخی واضح ہوتی ہے۔ آخری شعر میں عاشق اعتراف کرتا ہے کہ ایسا کوئی دن نہیں جب وہ بے قرار ہو کر اس کے در پر نہ گیا ہو۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں