غزل 9 اشعار

کہیے گر ربط مدعی سے ہے

Kahiye gar rabt-e-mudai se hai

کہیے گر ربط مدعی سے ہےکہتے ہیں دوستی تجھی سے ہے

دیکھیے آگے آگے کیا کچھ ہودل کی حرکت یہ کچھ ابھی سے ہے

اس کی الفت میں جیتے جی مرنافائدہ یہ بھی زندگی سے ہے

ضد ہے گر ہے تو ہو سبھی کے ساتھیا نہ ملنے کی ضد مجھی سے ہے

خوف سے تم سے کہہ نہیں سکتےدل میں اک آرزو کبھی سے ہے

مجھ سے پوچھو ہو کس سے الفت ہےتم سمجھتے نہیں کسی سے ہے

رنجش غیر سے نہیں مطلبکام ہم کو تری خوشی سے ہے

اس قدر آپ ہم پہ ظلم کریںاس کا انصاف آپ ہی سے ہے

رشک دشمن نہ سہہ سکے گا نظامؔیہ بھی ناچار اپنے جی سے ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

ربط مدعی — رقیب کا تعلق یا میل جول
الفت — محبت، لگاؤ
رنجش غیر — غیر یعنی رقیب کی طرف سے ملال یا ناراضی

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب سے گلے اور شکوے کا اظہار کرتا ہے۔ وہ محبوب کی بے رخی، غیروں سے ملنے کی ضد اور اپنی بے بسی کو نرم اور شائستہ لہجے میں بیان کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں شاعر کہتا ہے کہ محبوب سے ملنے کی ضد اسی سے ہے، یعنی اس کی بے رخی ہی اصل وجہ ہے۔ آخری شعر میں شاعر اعتراف کرتا ہے کہ رقیب کا رشک اس کی برداشت سے باہر ہے اور یہ بے بسی اس کی اپنی جان سے ہے۔