غزل 10 اشعار

ترے آگے عدو کو نامہ بر مارا تو کیا مارا

Tere aage adu ko nama-bar mara to kya mara

ترے آگے عدو کو نامہ بر مارا تو کیا مارانہ مارا جاں سے جس دم اس کو گر مارا تو کیا مارا

اگر دل مارتے اپنا تو کیوں یہ ذلتیں پاتےتری خواہش میں ظالم ہم نے سر مارا تو کیا مارا

وہ ماریں قہقہہ سن کر مری سینہ زنی کا حالادھر مارا تو کیا مارا ادھر مارا تو کیا مارا

تمہارے ہاتھ تو لے لیتا اپنے ہاتھ سے ہیہاتدوپٹے سے جو پہونچے باندھ کر مارا تو کیا مارا

نہ دیکھو دور سے ہی مجھ کو ان ٹیڑھی نگاہوں سےکسی کو تیر تم نے پھینک کر مارا تو کیا مارا

صبا یہ کب جلن ہوتی جو شام ہجر گل ہوتیطپانچہ شمع کو وقت سحر مارا تو کیا مارا

ہوا ہے میری رسوائی سے تیرے حسن کا شہرہجو مجھ کو جاں سے اے بیداد گر مارا تو کیا مارا

تری دوری میں بے تاثیر گر روئے تو کیا روئےتری فرقت میں نعرہ بے اثر مارا تو کیا مارا

کہیں ہوتا ہے دل کا جوش سودا کم عبث رگ زنرگوں میں میری تو نے نیشتر مارا تو کیا مارا

نظامؔ اس نفس امارہ کی گردن بھی کبھی توڑیجواں مردی کا دم تم نے اگر مارا تو کیا مارا

— نظام رامپوری

فرہنگ

نامہ بر — خط پہنچانے والا، قاصد
سینہ زنی — ماتم میں سینہ پیٹنا، غم کا اظہار
نفس امارہ — برائی کی طرف مائل کرنے والا نفس

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے ظلم و ستم اور بے نیازی کے سامنے اپنی بے بسی اور شکوہ بیان کرتا ہے۔ ہر شعر میں "مارا تو کیا مارا" کے ٹکڑے سے وہ یہ کہتا ہے کہ محبوب کا ستم کرنا کوئی بڑا کارنامہ نہیں، کیونکہ عاشق پہلے ہی اپنی جان اور دل قربان کر چکا ہے۔ لہجہ طنزیہ اور شکایتی ہے۔ مثلاً شاعر کہتا ہے کہ اگر دل مارتے تو یہ ذلتیں نہ پاتے، یعنی محبوب کے سامنے سر جھکانے کی ذلت خود اپنے ہاتھوں اٹھائی گئی ہے۔

آخری شعر میں شاعر اپنے نفس کو قابو میں لانے اور جوانمردی دکھانے کی بات کرتا ہے، اور یہ کہتا ہے کہ اصل بہادری نفس کو مارنے میں ہے۔