غزل 7 اشعار

ہو کے بس انسان حیراں سر پکڑ کر بیٹھ جائے

Ho ke bas insaan hairaan sar pakar kar baith jaye

ہو کے بس انسان حیراں سر پکڑ کر بیٹھ جائےکیا بن آئے اس گھڑی جب وہ بگڑ کر بیٹھ جائے

تو وہ آفت ہے کوئی تجھ سے اٹھا سکتا ہے دلدیکھ لے کوئی جو تجھ کو دل پکڑ کر بیٹھ جائے

وصل میں بھی اس سے کہہ سکتا نہیں کچھ خوف سےدور کھچ کر پاس سے میرے نہ مڑ کر بیٹھ جائے

دوستو میری نہیں تقصیر دل دینے میں کچھدل وہ لے کر ہی اٹھے جب پاس اڑ کر بیٹھ جائے

اس خوشامد سے مرا کچھ مدعا ہی اور ہےچاہتے ہو تم یہ میرے پاؤں پڑ کر بیٹھ جائے

اس کا بل کھا کر وہ اٹھنا پاس سے میرے غضباور اک آفت ہے جو وہ کھچ کر اکڑ کر بیٹھ جائے

مفت لے لیتے ہیں دل عاشق سے اپنے وہ نظامؔلاکھ پھر مانگے کوئی تھک کر جھگڑ کر بیٹھ جائے

— نظام رامپوری

فرہنگ

تقصیر — قصور، گناہ، غلطی
مدعا — مقصد، غرض، مطلب
وصل — ملاقات، ملن، ہم آغوشی

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کی بے نیازی، ناز اور ستم گری کا ذکر کرتا ہے۔ محبوب کے غصے اور اکڑ کو دیکھ کر شاعر حیرت میں پڑ جاتا ہے اور اس کی ادائیں اسے بے بس کر دیتی ہیں۔

محبوب کا دل لے لینا اور پھر بھی نخرے دکھانا شاعر کا مرکزی موضوع ہے۔ شاعر دوستوں کے سامنے صفائی دیتا ہے کہ دل دینے میں اس کی کوئی غلطی نہیں۔

آخری شعر میں شاعر کا لہجہ شکایتی مگر شوخ ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محبوب مفت میں دل لے لیتا ہے اور لاکھ منانے پر بھی نہیں مانتا۔