غزل 10 اشعار

وہ بگڑے ہیں رکے بیٹھے ہیں جھنجلاتے ہیں لڑتے ہیں

Woh bigre hain ruke baithe hain jhanjhlaate hain larte hain

وہ بگڑے ہیں رکے بیٹھے ہیں جھنجلاتے ہیں لڑتے ہیںکبھی ہم جوڑتے ہیں ہاتھ گاہے پاؤں پڑتے ہیں

گئے ہیں ہوش ایسے گر کہیں جانے کو اٹھتا ہوںتو جاتا ہوں ادھر کو اور ادھر کو پاؤں پڑتے ہیں

ہمارا لے کے دل کیا ایک بوسہ بھی نہیں دیں گےوہ یوں دل میں تو راضی ہیں مگر ظاہر جھگڑتے ہیں

جو تم کو اک شکایت ہے تو مجھ کو لاکھ شکوے ہیںلو آؤ مل بھی جاؤ یہ کہیں قصے نبڑتے ہیں

ادھر وہ اور آئینہ ہے اور کاکل بنانا ہےادھر وہم اور خاموشی ہے اور دل میں بگڑتے ہیں

یہاں تو سب ہماری جاں کو ناصح بن کے آتے ہیںوہاں جاتے ہوئے دل چھوٹتے ہیں دم اکھڑتے ہیں

نہ دل میں گھر نہ جا محفل میں یاں بھی بیٹھنا مشکلترے کوچے میں اب ظالم کب اپنے پاؤں گڑتے ہیں

سحر کو روؤں یا ان کو مناؤں دل کو یا روکوںیہ قسمت وعدے کی شب جھگڑے سو سو آن پڑتے ہیں

کبھی جھڑکی کبھی گالی کبھی کچھ ہے کبھی کچھ ہےبنے کیوں کر کہ سو سو بار اک دم میں بگڑتے ہیں

نظامؔ ان کی خموشی میں بھی صد ہا لطف ہیں لیکنجو باتیں کرتے ہیں تو منہ سے گویا پھول جھڑتے ہیں

— نظام رامپوری

فرہنگ

ناصح — نصیحت کرنے والا
کاکل — گیسو، زلفِ پیشانی
صد ہا — سینکڑوں، بے شمار

تشریح

اس غزل میں معشوق کی ناز و ادا، روٹھنے اور جھگڑنے کے انداز کو دلچسپ لہجے میں بیان کیا گیا ہے۔ عاشق کبھی منت سماجت کرتا ہے اور کبھی شکوہ کرتا ہے، مگر محبوب کی ہر ادا میں ایک عجیب لطف ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ محبوب کی خاموشی میں بھی بے شمار لطف ہیں، اور جب وہ بات کرتا ہے تو گویا منہ سے پھول جھڑتے ہیں۔ مجموعی طور پر کلام میں شوخی اور لطیف چھیڑ چھاڑ نمایاں ہے۔