غزل 14 اشعار

اس سے پھر کیا گلا کرے کوئی

Is se phir kya gila kare koi

اس سے پھر کیا گلا کرے کوئیجو کہے سن کے کیا کرے کوئی

ہم بھی کیا کیا کہیں خدا جانےگر ہماری سنا کرے کوئی

ہائے وہ باتیں پیار کی شب وصلبھولے کیا یاد کیا کرے کوئی

لوگ کیوں پوچھتے ہیں حال مراذکر کس بات کا کرے کوئی

درد دل کا علاج ہو کس سےیوں مسیحا ہوا کرے کوئی

بے وفا گر کہوں تو کہتے ہیںکیا ہر اک سے وفا کرے کوئی

جائے گر جاں تو سو ہیں تدبیریںجائے گر دل تو کیا کرے کوئی

کوئی اپنی خطا تو ہو معلومعذر کس بات کا کرے کوئی

دل کا کچھ حال ہی نہیں کھلتاگر مرض ہو دوا کرے کوئی

کبھی میں نے بھی کچھ کہا تم سےنہ سنو، کچھ کہا کرے کوئی

تم سے بے رحم پر نہ دل آئےاور آئے تو کیا کرے کوئی

سیکڑوں باتیں کہہ کے کہتے ہیںپھر ہمیں کیوں خفا کرے کوئی

کوئی کب تک نہ دے جواب تمہیںچپکا کب تک سنا کرے کوئی

شکوہ اس بت کا ہر کسی سے نظامؔاس سے کہہ دے خدا کرے کوئی

— نظام رامپوری

فرہنگ

گلا — شکوہ، شکایت
مسیحا — علاج کرنے والا، طبیب
عذر — معذرت، بہانہ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے رخی اور شکایت کے باوجود اپنے دل کا حال بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ محبوب کی بات سن کر کیا گلہ کیا جائے، اور اگر کوئی اس کی بات سنے تو وہ بھی کچھ کہے۔ لہجہ شکوہ آمیز مگر نرم ہے، جس میں عاشق کی بے بسی جھلکتی ہے۔ مقطع میں وہ محبوب کے شکوے کو خدا کے سپرد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس سے کوئی کہہ دے کہ خدا کرے وہ سمجھ جائے۔