غزل 12 اشعار

تم سے کچھ کہنے کو تھا بھول گیا

Tum se kuch kehne ko tha bhool gaya

تم سے کچھ کہنے کو تھا بھول گیاہاے کیا بات تھی کیا بھول گیا

بھولی بھولی جو وہ صورت دیکھیشکوۂ جور و جفا بھول گیا

دل میں بیٹھا ہے یہ خوف اس بت کاہاتھ اٹھے کہ دعا بھول گیا

خوش ہوں اس وعدہ فراموشی سےاس نے ہنس کر تو کہا بھول گیا

حال دل سنتے ہی کس لطف سے ہاےکچھ کہا کچھ جو رہا بھول گیا

واں کس امید پہ پھر جاے کوئیاے دل اس بات کو کیا بھول گیا

ہوش میں آ کے سنا کچھ قاصدیاد کیا ہے تجھے کیا بھول گیا

عہد کیا تھا مجھے کچھ یاد نہیںیہی گر بھول گیا بھول گیا

میں ادھر بھول گیا رنج فراقوہ ادھر عذر جفا بھول گیا

یاد میں ایک صنم کی ناصحمیں تو سب کچھ بخدا بھول گیا

خیر مجھ پر تو جو گزری گزریشکر وہ طرز وفا بھول گیا

یاد اس کی ہے مری زیست نظامؔموت آئی جو ذرا بھول گیا

— نظام رامپوری

فرہنگ

شکوۂ جور و جفا — ظلم و ستم کی شکایت
وعدہ فراموشی — وعدہ بھول جانے کا عمل
رنج فراق — جدائی کا دکھ

تشریح

اس غزل میں شاعر نے بھول جانے کے مضمون کو محبوب سے گفتگو کے مختلف رنگوں میں باندھا ہے۔ عاشق کہنا چاہتا تھا مگر محبوب کی بھولی بھالی صورت دیکھ کر شکوۂ جور و جفا بھول جاتا ہے، اور اس کے دل میں محبوب کا خوف ایسا ہے کہ دعا کے لیے اٹھے ہاتھ بھی یاد نہیں رہتے۔ لہجہ شوخ اور طنزیہ ہے، جس میں وعدہ فراموشی کو بھی خوشی سے قبول کیا گیا ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ محبوب کی یاد ہی اس کی زندگی ہے، اور موت آنے پر بھی وہ ذرا سی دیر کے لیے اسے بھول جاتا ہے۔