غزل 6 اشعار

وہی لوگ پھر آنے جانے لگے

Wohi log phir aane jaane lage

وہی لوگ پھر آنے جانے لگےمرے پاس کیوں آپ آنے لگے

کوئی ایسے سے کیا شکایت کرےبگڑ کر جو باتیں بنانے لگے

یہ کیا جذب دل کھینچ لایا انہیںمرے خط مجھے پھر کے آنے لگے

ابھی تو کہا ہی نہیں میں نے کچھابھی تم جو آنکھیں چرانے لگے

ہمارے ہی آگے گلے غیر کےہماری ہی طرزیں اڑانے لگے

نہ بن آیا جب ان کو کوئی جوابتو منہ پھیر کر مسکرانے لگے

— نظام رامپوری

فرہنگ

جذب دل — دل کی کشش، دل کو اپنی طرف کھینچنے والی قوت

تشریح

اس غزل میں ایک عاشق اپنے محبوب کی بدلتی ہوئی توجہ کا ذکر کرتا ہے۔ جو لوگ پہلے دور رہتے تھے وہ اب دوبارہ آنے جانے لگے ہیں، اور شاعر اس تبدیلی پر حیرت اور ہلکے طنز کا اظہار کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شوخ اور نرم ہے۔ مقطع کے قریب یہ شعر نمایاں ہے کہ جب محبوب کے پاس جواب نہ رہا تو وہ منہ پھیر کر مسکرانے لگے، جس میں شاعر کی ظرافت اور محبوب کی بے بسی دونوں جھلکتی ہیں۔