غزل 15 اشعار

جب تو میں ہوں آہ میں ایسا اثر پیدا کروں

Jab tu main hon aah main aisa asar paida karun

جب تو میں ہوں آہ میں ایسا اثر پیدا کروںاے ستم گر تیرے دل میں اپنا گھر پیدا کروں

یاں تو یہ عادت ہے کس کس کا کرے گا تو علاجروز بیماری سے میں دو چار اگر پیدا کروں

یہ تغافل وصل کی شب پوچھتے ہیں میرا حالاب دعائیں مانگ کر درد جگر پیدا کروں

آنکھ اٹھا کر جس طرف دیکھوں وہی آئے نظرآنکھ وہ پیدا کروں اور وہ نظر پیدا کروں

فکر سے ایذاؤں کی الٹی سنا جائے ہیں غیرایسا دل پیدا کروں اور وہ جگر پیدا کروں

جو تمہیں منظور ہے وہ کہہ نہ دو کیوں چپ رہوپھر خطا میری کوئی حجت اگر پیدا کروں

تیری فرقت میں گوارا کر سکوں گا کس طرحکس کا دل لاؤں کہاں سے یہ جگر پیدا کروں

ہائے دل رنجش کا صدمہ ایک دم اٹھتا نہیںخود منائیں وہ میں اتنی بات گر پیدا کروں

کچھ رکا دیکھا جو مجھ کو تو سنا کر یہ کہایہ تو اچھی ٹھہری اب لوگوں کا ڈر پیدا کروں

میں ہی ہوں مجھ سا اگر ڈھونڈو جہاں میں مبتلاتو ہی ہو تجھ سا حسیں دنیا میں گر پیدا کروں

اچھا اچھا در کو کر لو بند مجھ کو دیکھ کرسر کو ٹکراؤں ابھی دیوار و در پیدا کروں

سب کچھ آتا ہے مگر یاں عقل حیراں ہے مریتیرے دل میں راہ کیوں کر فتنہ گر پیدا کروں

اب تری جھوٹی لگاوٹ میں نہ آؤں گا کبھیمفت ایذا پاؤں ناحق درد سر پیدا کروں

کہتے ہیں کیا تجھ پہ گزری تھی مرے جانے کے بعدکیا بتاؤں کیسے وہ وقت سحر پیدا کروں

کیوں نظامؔ اس وقت تو تم مان جاؤ گے مجھےدوستی اس دشمن جاں سے اگر پیدا کروں

— نظام رامپوری

فرہنگ

تغافل — بے توجہی، جان بوجھ کر نظر انداز کرنا
فرقت — جدائی، ہجر
ایذا — تکلیف، اذیت

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کی بے رخی، تغافل اور ستم گری کا شکوہ کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ طنزیہ اور شکایتی ہے، اور وہ محبوب کے ظلم کو اپنی آہ اور درد کے اثر سے جوڑتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ ہائے دل میں رنجش کا صدمہ ایک دم بھی نہیں اٹھتا، اور اگر وہ خود منائے تو یہ بات بھی ممکن ہو جائے۔ غزل میں محبوب کی جھوٹی لگاوٹ سے بچنے کا عزم بھی ظاہر ہوتا ہے۔