غزل 9 اشعار

کیوں ناصحا ادھر کو نہ منہ کر کے سوئیے

Kyun naseha udhar ko na munh kar ke soiye

کیوں ناصحا ادھر کو نہ منہ کر کے سوئیےدل تو کہے ہے ساتھ ہی دل بر کے سوئیے

گھبرا کے اس کا کہنا وہ ہائے شب وصالبس بس ذرا اب آپ تو ہٹ کر کے سوئیے

میں آپ سے خفا ہوں کہ تم روٹھے ہو پڑےبہتان میرے سر پہ نہ یوں دھر کے سوئیے

سوتے میں بھی جو دیکھیے تو چونک ہی اٹھےکس طرح ساتھ ایسے ستم گر کے سوئیے

تم لطف نشہ دیکھو ذرا تم کو دیکھیں ہمکیا لطف ہے کہ لیتے ہی ساغر کے سوئیے

مشہور ہے کہ سولی پہ بھی نیند آتی ہےیارب شب فراق میں کیوں کر کے سوئیے

تکیہ تو آپ سر کے تلے روز رکھتے ہیںاب ہاتھ میرے رکھ کے تلے سر کے سوئیے

وہ مسکرا رہے ہو لو وہ آنکھ کھل گئییوں کون مانتا ہے کہ جگ کر کے سوئیے

پاس عدو تو دیکھو ہمیں حکم ہے نظامؔشب کو کہیں نہ پاس مرے گھر کے سوئیے

— نظام رامپوری

فرہنگ

ناصحا — اے نصیحت کرنے والے
شب وصال — ملاقات کی رات
بہتان — جھوٹا الزام

تشریح

اس غزل میں عاشق نے محبوب کی قربت میں سونے کے انداز پر شوخ اور ظریفانہ لہجے میں بات کی ہے۔ ناصح کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ منہ پھیر کر کیوں سوئیں، جب دل محبوب کے ساتھ ہی سونے کو کہتا ہے۔ شاعر محبوب سے شکوہ بھی کرتا ہے اور اس کی ادائوں سے لطف بھی لیتا ہے، جیسے وہ کہتا ہے کہ سوتے میں بھی ستم گر کے ساتھ سونا چونکا دیتا ہے۔ آخری شعر میں رقیب کی موجودگی کا ذکر کر کے حکم کی بات کی گئی ہے، جس میں عاشقانہ شوخی نمایاں ہے۔