غزل 13 اشعار

کہنے سے نہ منع کر کہوں گا

Kehne se na mana kar kahun ga

کہنے سے نہ منع کر کہوں گاتو میری نہ سن مگر کہوں گا

تم آپ ہی آئے یوں ہی سچ ہےنالے کو نہ بے اثر کہوں گا

گر کچھ بھی سنیں گے وہ شب وصلکیا کیا نہ میں تا سحر کہوں گا

کہتے ہیں جو چاہتے ہیں دشمنمیں اور تمہیں فتنہ گر کہوں گا

کہتے تو یہ ہو کہ تو ہے اچھامانو گے برا اگر کہوں گا

یوں دیکھ کے مجھ کو مسکراناپھر تم کو میں بے خبر کہوں گا

اک بات لکھی ہے کیا ہی میں نےتجھ سے تو نہ نامہ بر کہوں گا

کب تم تو کہو گے مجھ سے پوچھومیں باعث درد سر کہوں گا

تجھ سے ہی چھپاؤں گا غم اپناتجھ سے ہی کہوں گا گر کہوں گا

معلوم ہے مجھ کو جو کہو گےمیں تم سے بھی پیشتر کہوں گا

حیرت سے کچھ ان سے کہہ سکوں گابھولوں گا کا ادھر ادھر کہوں گا

کچھ درد جگر کا ہوگا باعثکیوں تجھ سے میں چارہ گر کہوں گا

اب حال نظامؔ کچھ نہ پوچھوغم ہوگا تمہیں بھی گر کہوں گا

— نظام رامپوری

فرہنگ

باعث درد سر — سر درد کا سبب
فتنہ گر — فتنہ پیدا کرنے والا
نامہ بر — خط پہنچانے والا قاصد

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب سے مخاطب ہے اور کہتا ہے کہ وہ اپنی بات ضرور کہے گا، چاہے محبوب منع ہی کیوں نہ کرے۔ اشعار میں شکوے، شوخی اور ناز و انداز کا رنگ نمایاں ہے، جیسے محبوب کے مسکرانے کو دیکھ کر شاعر کا اسے بے خبر کہنا۔ شاعر کا لہجہ بے تکلف اور پرجوش ہے، اور وہ اپنے غم اور دل کی باتیں کہنے پر مصر نظر آتا ہے۔ آخری شعر میں شاعر تخلص کے ساتھ اپنا حال بیان کرتا ہے اور غم کی شدت کا اظہار کرتا ہے۔