غزل 15 اشعار

کہتے ہیں سن کے ماجرا میرا

Kehte hain sun ke maajra mera

کہتے ہیں سن کے ماجرا میراتم سے کس روز ربط تھا میرا

نامہ بر اس نے تو کہا سب کچھتو نے بھی حال کچھ کہا میرا

اب تو خواہاں وصال کا بھی نہیںکچھ عجب ہے معاملہ میرا

اور کس کو سناتے ہو مجھ کواور کس کا یہ ذکر تھا میرا

یہ بھی کیا بات آئی اس دن کییہ بھی کہیے قصور تھا میرا

مجھ سے پھر پوچھنے سے کیا حاصلگر سمجھتے ہو مدعا میرا

کچھ کسی بات کا خیال بھی ہےغیر کے سامنے گلا میرا

دیکھ کر اس کا پھیرا لینا منہاور حسرت سے دیکھنا میرا

کچھ تو باعث ہے میرے آنے کاکچھ تو تم سے ہے واسطا میرا

بے وفا کہتے ہیں سبھی تم کوکہیے اس میں قصور کیا میرا

ایسی باتیں تو غیر کی ہوں گیآپ نے نام لے لیا میرا

حال سن کے مرا نہ یہ تو کہہایک ہی حال ہے ترا میرا

بے قراری سے شب کٹی ہوگیایسا کس دن خیال تھا میرا

کس نے بے تاب کر دیا مجھ کوکون آرام لے گیا میرا

دم مرگ آ کے پوچھتے ہیں نظامؔاب تو بخشا کہا سنا میرا

— نظام رامپوری

فرہنگ

ماجرا — واقعہ، حال، سرگزشت
نامہ بر — خط لے جانے والا، قاصد
خواہاں وصال — ملاقات کا طلب گار

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب سے شکوہ اور گلہ کرتا ہے کہ اس نے اس کا حال سن کر بھی بے رخی برتی ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایتی اور طنزیہ ہے، جس میں محبوب کی بے وفائی اور بے نیازی کا بیان ہے۔ ایک شعر میں وہ کہتا ہے کہ غیر کے سامنے میرا گلا کرنا کس بات کا خیال ہے، یعنی محبوب نے دوسروں کے سامنے عاشق کا مذاق اڑایا۔ آخری شعر میں موت کے وقت پوچھنے پر عاشق کہتا ہے کہ اب تو میری باتوں کو معاف کر دو۔