غزل 14 اشعار

مجھ سے کیوں کہتے ہو مضموں غیر کی تحریر کا

Mujh se kyun kehte ho mazmoon ghair ki tehreer ka

مجھ سے کیوں کہتے ہو مضموں غیر کی تحریر کاجانتا ہوں مدعا میں آپ کی تقریر کا

ساتھ گر سونے نہ دو گے تم کو بھی نیند آ چکیمیں تو عادی ہو گیا ہوں نالۂ شب گیر کا

اپنے مطلب کی سمجھ کر ہو گئے تھے ہم تو خوشکیوں مکرتے ہو یہی مطلب ہے اس تقریر کا

عہد کس کا، آپ جو کہتے اسے سچ جانتاکیا کروں قائل ہوں میں تو غیر کی تدبیر کا

کچھ اثر ان پر ہوا تو کیا ہی دیتے ہیں فریبکہتے ہیں قائل نہیں میں آہ بے تاثیر کا

یہ تو فرماؤ کہ کیا اس کو کروں گا میں معافمیرے آگے ذکر کیوں ہے غیر کی تقصیر کا

ایک دن سن کر چلے آئے تھے وہ بے ساختہآسماں پر ہے دماغ اب آہ بے تاثیر کا

پنجۂ الفت سے پکڑا ہے اسے دل نے مرےسہل ہے قاتل کوئی پہلو سے کھنچنا تیر کا

کوشش بے جا تھی یہ کچھ اعتماد عقل پراب یہ درجہ ہے کہ قائل ہی نہیں تدبیر کا

جتنے سر ہیں اتنے سودے کیا خطا ناصح مریمیں ہی اک قیدی نہیں اس زلف عالمگیر کا

کیا کہا تھا میں نے تم کیا سمجھے اس کا کیا علاجتم ہی منصف ہو یہ مطلب تھا مری تقریر کا

یہ مرا لکھا کہ جو تدبیر کی الٹی پڑیاور اس پر بھی مجھے شکوہ نہیں تقدیر کا

جذب الفت اس کو کہتے ہیں کہیں پڑ جائے ہاتھزخم دل پر ہی پہنچتا ہے تری شمشیر کا

مجھ کو اس کے پاس جانا اس میں جو کچھ ہو نظامؔایک مطلب جانتا ہوں ذلت و توقیر کا

— نظام رامپوری

فرہنگ

نالۂ شب گیر — رات بھر جاری رہنے والی فریاد
پنجۂ الفت — محبت کا پنجہ یا گرفت
توقیر — عزت و احترام

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے شکوؤں اور طعنوں کا جواب دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اسے غیر کی تحریر اور تقریر کا مطلب خوب معلوم ہے، اور محبوب کی باتوں میں چھپی ہوئی بے رخی کو وہ جانتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایتی اور طنزیہ ہے، جیسے وہ محبوب کی چالاکی پر مسکرا رہا ہو۔

مثال کے طور پر شاعر کہتا ہے کہ وہ تو عادی ہو گیا ہے رات بھر کے نالوں کا، اور اگر محبوب اسے سونے نہیں دیتا تو خود بھی سو نہیں سکتا۔ یہ شعر محبوب کی بے نیازی اور شاعر کی بے بسی دونوں کو نمایاں کرتا ہے۔