غزل 12 اشعار

واں تو ملنے کا ارادہ ہی نہیں

Waan to milne ka iraada hi nahin

واں تو ملنے کا ارادہ ہی نہیںیاں وہ خواہش ہے کہ ہوتا ہی نہیں

یوں ستانے کے تو لائق تھے نہ ہمآپ نے کچھ ہمیں سمجھا ہی نہیں

جس سے تسکیں ہو مری اے قاصدایسی تو بات تو کہتا ہی نہیں

اور بھی ایسی تو باتیں ہیں بہتگلۂ رنجش بے جا ہی نہیں

لے گئیں نیچی نگاہیں دل کوآنکھ اٹھا کر ابھی دیکھا ہی نہیں

رشک دشمن سے نصیحت ہوئی آپدل وہاں جانے کو ہوتا ہی نہیں

اور جو ظلم ہو منظور مجھےغیر سے ربط گوارا ہی نہیں

یاں تو یہ منتظر وعدہ ہماور واں یاد وہ وعدا ہی نہیں

ربط دشمن سے ہے انکار عبثہمیں اس بات کا شکوا ہی نہیں

ہم خدا سے بھی نہیں مانگتے کچھیاں کوئی اپنی تمنا ہی نہیں

نہ سہی کوئی برائی نہ سہیتم سے ملنا مجھے اچھا ہی نہیں

اس کی ہر بات کو سچ سمجھے نظامؔاس سا عیار تو پیدا ہی نہیں

— نظام رامپوری

فرہنگ

رشک دشمن — دشمن پر رشک یا حسد کرنا
گلۂ رنجش — رنجش یا ناراضی کا شکوہ
عیار — چالاک، مکار، ہوشیار

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب سے گلہ کرتا ہے کہ اس کی طرف سے ملنے کی کوئی خواہش نظر نہیں آتی، حالانکہ عاشق خود بھی اس کی ملاقات کا خواہش مند ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز اور طنزیہ ہے، جس میں بے نیازی اور رنجش دونوں جھلکتے ہیں۔ مثلاً "لے گئیں نیچی نگاہیں دل کو، آنکھ اٹھا کر ابھی دیکھا ہی نہیں" میں محبوب کی شرمیلی نگاہوں کا اثر اور اس کی لاتعلقی کا بیان ہے۔ آخری شعر میں شاعر طنز کے ساتھ کہتا ہے کہ اس کی ہر بات کو سچ سمجھنے والا اس جیسا عیار پیدا ہی نہیں ہوا۔