غزل 16 اشعار

تصور آپ کا ہے اور میں ہوں

Tasawwur aap ka hai aur main hun

تصور آپ کا ہے اور میں ہوںیہی اب مشغلا ہے اور میں ہوں

مری ضد سے ملا پھر دشمنوں سےبس اب وہ بے وفا ہے اور میں ہوں

وہ ہو اور میں ہوں اور کوئی نہ ہو غیریہی ہر دم دعا ہے اور میں ہوں

تصور میں ہیں پہروں ان سے باتیںشکایت کا مزا ہے اور میں ہوں

تمہاری خو ہے رنجش ہر گھڑی کییہ جھگڑا روز کا ہے اور میں ہوں

الٰہی وصل ہے یا خواب ہے یہحصول مدعا ہے اور میں ہوں

ہزاروں غم تو دیکھے اس سے مل کروہی پھر حوصلا ہے اور میں ہوں

سہے کیا کیا ستم اور اب تلک بھیتمنا ہے وفا ہے اور میں ہوں

گئے وہ تو جہاں جانا تھا ان کواب ان کا نقش پا ہے اور میں ہوں

ہر اک سے حال دل کہتا ہوں اپنایہ چرچا جا بہ جا ہے اور میں ہوں

دو عالم کی خوشی سے کچھ نہیں کامفقط اک غم ترا ہے اور میں ہوں

وہ ہے اور عہد نامے ہیں عدو سےنصیبوں کا لکھا ہے اور میں ہوں

غم دوری قیامت ہے کہ ہر دماجل کا سامنا ہے اور میں ہوں

خدا کی جنتیں ہیں اور ہے خلقصنم کوچہ ترا ہے اور میں ہوں

سحر ہوتے ہی جاتے ہی کسی کےوہی آہ و بکا ہے اور میں ہوں

نظامؔ اس بت کے غم میں ہو تسلیبس اک ذات خدا ہے اور میں ہوں

— نظام رامپوری

فرہنگ

اجل — موت کا وقت
نقش پا — قدموں کا نشان
حصول مدعا — مقصد کا پورا ہونا

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنی تنہائی، محبوب کی یاد اور اس کے بے وفا رویے کا بیان کرتا ہے۔ ہر شعر کا آخری ٹکڑا "اور میں ہوں" اسی کیفیت کو دہراتا ہے، جس سے غم اور اکیلے پن کا احساس گہرا ہوتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز اور دکھی ہے، اور وہ محبوب کی جدائی کو زندگی کا مشغلہ بنا لینے کا اظہار کرتا ہے۔ مثلاً "غم دوری قیامت ہے کہ ہر دم، اجل کا سامنا ہے اور میں ہوں" میں جدائی کی شدت کو موت کے سامنے ہونے سے تشبیہ دی گئی ہے۔

آخری شعر میں شاعر تسلی کے لیے صرف خدا کی ذات کو سہارا قرار دیتا ہے۔