غزل 10 اشعار

وہ ایسے بگڑے ہوئے ہیں کئی مہینے سے

Woh aise bigre hue hain kai mahine se

وہ ایسے بگڑے ہوئے ہیں کئی مہینے سےکہ جاں پہ بن گئی تنگ آ گیا میں جینے سے

ہوئے نمود جو پستاں تو شرم کھا کے کہایہ کیا بلا ہے جو اٹھتی ہے میرے سینے سے

وہ دور کھنچ کے شب وصل اس کا یہ کہناکوئی ادھر ہی کو بیٹھا رہے قرینے سے

جو بوسہ دیتے ہیں تو لب بچاتے ہیں لب سےلپٹتے بھی ہیں تو سینہ چرا کے سینے سے

وہ ساتھ سونا کسی کا وہ گرم جوشی ہائےنمی وہ جسم کی چولی وہ تر پسینے سے

خوشی یہی ہے کہ اک دن تو غم سے چھوٹیں گےنہ موت آئے تو کیا حاصل ایسے جینے سے

وہ نیچی نیچی نگاہوں سے دیکھنا مجھ کووہ پیار تکیے کو کرنا لگا کے سینے سے

یہی وہ راہ ہے جو دل سے دل کو ہوتی ہےحصول کون سا چاک جگر کے سینے سے

میں اور کچھ نہیں کہتا مگر یہ سن رکھئےعدو کا دل ہے لبالب حسد سے کینے سے

خدا کی شان ہے یہ بات اور منہ ان کانظامؔ پھر کروں توبہ شراب پینے سے

— نظام رامپوری

فرہنگ

چاک جگر — جگر کا زخم، دل کا گھاؤ
لبالب — لبوں تک بھرا ہوا، پوری طرح بھرا ہوا
قرینے سے — سلیقے اور ترتیب کے ساتھ

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کی بے رخی، ناز و ادا اور شوخ معاملات کو طنز و شوخی کے لہجے میں بیان کرتا ہے۔ محبوب کئی مہینوں سے روٹھا ہوا ہے اور عاشق اس دوری سے تنگ ہے۔ شعر "وہ جو بوسہ دیتے ہیں تو لب بچاتے ہیں لب سے" میں محبوب کی شرم و ناز کی ادا کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنے ہی اقرار پر مزاحیہ انداز میں توبہ کا ذکر کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں