غزل 6 اشعار

آماج گاہ تیر ستم کون ہم کہ آپ

Aamaj Gah-e-Teer-e-Sitam Kaun Hum Ke Aap

آماج گاہ تیر ستم کون ہم کہ آپپھر پوچھتے ہیں آپ سے ہم کون ہم کہ آپ

دل حسن پر نثار تو کر دوں بجا درستجھیلے گا اس کے بعد ستم کون ہم کہ آپ

دنیا سے اٹھ چکا تھا محبت کا اعتبارقائم کیے ہوئے ہے بھرم کون ہم کہ آپ

دونوں نے اتحاد کی کوشش ضرور کیلیکن رہا نباہ میں کم کون ہم کہ آپ

روز جزا جو داد طلب ہوں گے داد خواہاس دن کرے گا عذر ستم کون ہم کہ آپ

طوفان اشک نوحؔ کا رکنا محال ہےانجام دے یہ کار اہم کون ہم کہ آپ

— نوح ناروی

فرہنگ

آماج گاہ — نشانہ، ہدف بننے کی جگہ
تیر ستم — ظلم کا تیر
اعتبار — بھروسا، اعتماد

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے ستم اور اپنے بے بس عاشق ہونے کا بیان کرتا ہے۔ ردیف "کون ہم کہ آپ" کے ذریعے وہ محبوب کی بے نیازی اور اپنی حیثیت کے فرق پر طنز و حیرت ظاہر کرتا ہے۔ مثلاً پہلے شعر میں وہ خود کو تیر ستم کا نشانہ قرار دیتا ہے اور پوچھتا ہے کہ میں کون ہوں کہ آپ مجھ سے پوچھیں۔ لہجہ شکوہ آمیز اور نرم ہے، اور ہر شعر میں عاشق کی عاجزی اور محبوب کے رویے کی شکایت نمایاں ہے۔