غزل 10 اشعار

حسن کو شکلیں دکھانی آ گئیں

Husn Ko Shaklein Dikhani Aa Gayeen

حسن کو شکلیں دکھانی آ گئیںشوخیاں لے کر جوانی آ گئیں

سر میں سودا دل میں درد آنکھوں میں اشکبستیاں ہم کو بسانی آ گئیں

جو بگڑ جاتا تھا باتوں پر کبھیاب اسے باتیں بنانی آ گئیں

دل میں لاکھوں داغ روشن ہو گئےعشق کو شمعیں جلانی آ گئیں

برق و باراں کے جلو میں بدلیاںساتھ لے کر آگ پانی آ گئیں

اے دل راحت طلب ہشیار باشساعتیں اب امتحانی آ گئیں

دل لگا کر پھنس گئے زحمت میں ہمتھیں بلائیں جتنی آنی آ گئیں

مسکرا دینا قیامت ہو گیابجلیاں تم کو گرانی آ گئیں

ڈر رہے تھے جن سے ارباب جہاںوہ بلائیں آسمانی آ گئیں

نوحؔ وہ کہتے ہیں پھر طوفان اٹھےقوتیں اب آزمانی آ گئیں

— نوح ناروی

فرہنگ

برق و باراں کے جلو میں — بجلی اور بارش کے ساتھ
راحت طلب — آرام چاہنے والا

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنی کیفیت اور محبوب کی ادائوں کو بیان کرتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ حسن نے نئی ادائیں اختیار کیں اور جوانی اپنی شوخیاں ساتھ لے آئی، جس سے دل میں داغ روشن ہو گئے اور عشق کی شمعیں جل اٹھیں۔ لہجہ شوخ اور پرجوش ہے، اور عاشق دل کی بے قراری اور آزمائشوں کو کھل کر بیان کرتا ہے۔ آخری شعر میں محبوب کے طوفان اٹھانے کے ذکر سے عاشق کی بے بسی اور مقابلے کا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں