غزل 11 اشعار

یہ مطلب ہے کہ مضطر ہی رہوں میں بزم قاتل میں

Yeh Matlab Hai Ke Muztar Hi Rahoon Main Bazm-e-Qatil Mein

یہ مطلب ہے کہ مضطر ہی رہوں میں بزم قاتل میںتڑپتا لوٹتا داخل ہوا آداب محفل میں

اثر کچھ آپ نے دیکھا ہمارے جذب کامل کاادھر چھوٹے کماں سے اور ادھر تیر آ گئے دل میں

الٰہی کس سے پوچھیں حال ہم گور غریباں کاکہ سارے اہل محمل چپ ہیں اس خاموش محفل میں

ادھر آ کر ذرا آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والےوہ لٹکا تو بتا دے جس سے دل ہم ڈال دیں دل میں

بدل دے اس طرح اے چرخ حسن و عشق کا منظرپس محفل ہو لیلیٰ قیس ہو لیلیٰ کے محمل میں

بندھے شرط وفا کیونکر نبھے رسم وفا کیونکریہاں کچھ اور ہے دل میں وہاں کچھ اور ہے دل میں

ہمارے دل کی دنیا رہ گئی زیر و زبر ہو کرقیامت ڈھا گیا زانو بدلنا ان کا محفل میں

یہ کیا اندھیر ہے کیسا غضب ہے کیا تماشا ہےمٹاؤ بھی اسی دل کو رہو بھی تم اسی دل میں

تماشا ہم بھی دیکھیں ڈوب کر بحر محبت کااپاہج کی طرح بیٹھے ہیں کیا آغوش ساحل میں

طریقہ اس سے آساں اور کیا ہے گھر بنانے کامرے آغوش میں آ کر جگہ کر لیجیے دل میں

بڑھا اے نوحؔ جب طوفان دریائے حوادث کاتو غوطے ورط غم نے دے دیئے افکار ساحل میں

— نوح ناروی

فرہنگ

بزم قاتل — قاتل (محبوب) کی محفل
گورِ غریباں — بے کسوں کی قبر، غریبوں کا مدفن
اہلِ محمل — محمل والے، قافلے میں سوار لوگ

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنی بے قراری، مایوسی اور محبوب کے ظلم و بے نیازی کا بیان کرتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ محفل میں وہ تڑپتا ہوا داخل ہوا اور اسی حال میں رہنا اس کا مقدر ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ محبوب کی کمان سے تیر کسی اور جانب چلے مگر دل میں جا لگے، یعنی نشانہ کہیں اور تھا اور زخم دل پر لگا۔ آخر میں عاشق طوفانِ حوادث میں ساحل پر بیٹھ کر بھی غم کی موجوں میں گھرا رہتا ہے۔ لہجہ حسرت، شکوہ اور دردمندی کا ہے۔