غزل 11 اشعار

آپ کے دل کا مرے دل کا نفاذ

Aap Ke Dil Ka Mare Dil Ka Nafaz

آپ کے دل کا مرے دل کا نفاذکیا کرے مقتول و قاتل کا نفاذ

پھر گیا مجھ کو زباں دے کر کوئیکھل گیا یوں اوپری دل کا نفاذ

جادۂ عشق و وفا میں چاہئےرہروؤں پر شوق منزل کا نفاذ

مر گئے لاکھوں گلا خود کاٹ کراللہ اللہ تیغ قاتل کا نفاذ

ہم نے پایا ہم نے دیکھا جا بہ جاعشق صادق حسن کامل کا نفاذ

پھر گئے ناوک بھی ان کے دیکھ کرمیرے دل میں حسرت دل کا نفاذ

پہلے دیکھ آئینہ اے آئینہ روجانچ پھر مد مقابل کا نفاذ

پاؤں رکھنا مجھ کو مشکل ہو گیاتھا یہ حکم میر محفل کا نفاذ

جذب کامل عشق میں ہے خاص چیزہو نہ کیوں کر جذب کامل کا نفاذ

اشک آنکھوں سے رکیں ممکن نہیںدل ہی تک محدود ہے دل کا نفاذ

نوحؔ غرق بحر الفت ہو گئےکام آیا کچھ نہ ساحل کا نفاذ

— نوح ناروی

فرہنگ

ناوک — تیر، چھوٹا تیر
رہروؤں — مسافروں، راستہ چلنے والوں
جا بہ جا — جگہ جگہ، ہر طرف

تشریح

اس غزل میں عشق کی راہ کی سختیوں اور عاشق کی جاں نثاری کا بیان ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ عشق میں مقتول اور قاتل دونوں کا حال ایک جیسا ہے، اور محبوب کی تلوار سے لاکھوں لوگ خود کو قربان کر گئے۔

لہجہ حسرت اور سپردگی کا ہے، جو مقطع میں واضح ہوتا ہے: شاعر عشق کے سمندر میں ڈوب گیا اور ساحل کا سہارا بھی کام نہ آیا۔

یہ غزل عشق کی شدت اور اس کے دکھوں کو سادہ مگر پرسوز انداز میں پیش کرتی ہے۔