غزل 11 اشعار

میں ہوں ظالم کی آن بان سے خوش

Main Hoon Zalim Ki Aan Baan Se Khush

میں ہوں ظالم کی آن بان سے خوشورنہ ہے کون آسمان سے خوش

ناخوشی کا خیال تھا لیکنوہ ہوے میری داستان سے خوش

اس طرح بس میں آ گیا کوئیکر لیا میں نے پھول پان سے خوش

اس قدر غم ہے میرے قاتل کوجس قدر میں ہوں امتحان سے خوش

خاک پہنچے گا وہ سر منزلجو مسافر ہوا تکان سے خوش

ایک کو جھڑکی ایک کو دھمکیکون ہے آپ کی زبان سے خوش

چھوڑ کر دل کو درد جائے کہاںیہ مکیں ہے اسی مکان سے خوش

پاس کوئی پہنچ نہیں سکتااس لئے ہیں وہ پاسبان سے خوش

جان و دل دونوں آپ لے جائیںمیں ہوں سو دل ہزار جان سے خوش

ساقیٔ مے فروش رہتا ہےاپنی چلتی ہوئی دکان سے خوش

نوحؔ کو چین عمر بھر نہ ملاکیا ہوں وہ اپنے امتحان سے خوش

— نوح ناروی

فرہنگ

پاسبان — پہرہ دینے والا، محافظ
ساقیٔ مے فروش — شراب بیچنے والا ساقی
سر منزل — منزل کی طرف، منزل تک پہنچنا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبوب کی بے رخی اور ظلم کے باوجود اپنی وفا اور رضا کا اظہار کیا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ وہ ظالم کی ادا سے خوش ہے، اور محبوب کی ناز و انداز کو عاشق نے خندہ پیشانی سے قبول کیا ہے۔ کئی اشعار میں امتحان، تکان، پاسبان اور مکان جیسے الفاظ کے ذریعے عشق کی آزمائشوں اور دل کی بے بسی کو بیان کیا گیا ہے۔ آخری شعر میں شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز ہے کہ عمر بھر اسے چین نہ ملا، پھر بھی وہ اپنے امتحان سے خوش ہے۔